۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بحرین

حوزہ/تھانے میں طلب کرنے کے بعد دو 16 اور 17 سالہ بحرینی نوعمر بچوں سے تفتیش کی گئی اور انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے بحرین کے دو نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن طلب کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔

17 سالہ فارس حسن حبیب اور 16 سالہ حسین عبد الرسول المنامی کو پولیس اسٹیشن بلاکر انہیں بلاوجہ گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا۔

اس سے قبل آل خلیفہ کے عہدیداروں نے گذشتہ مارچ میں ان دونوں نوعمروں کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ: بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی موت اور شہزادہ سلمان بن حمد کی وزارت عظمیٰ کے تقرری کے بعد، بحرینی شیعہ بچوں اور نوعمروں کو طلب کرنے اور ان کی گرفتاری کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔

انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے بحرین کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیر حراست بچوں اور آل خلیفہ حکومت سے نظریاتی اختلاف رکھنے والے قیدیوں کو رہا کریں۔

بحرین میں شیعہ قیدیوں کا کوئی بھی مجرمانہ رکارڈ نہیں ہے اور انہیں صرف نظریاتی اختلاف کی بنا پر قید میں ڈال دیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .